Thursday, March 28, 2024

پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ، حافظ طاہر محمود اشرفی

پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ، حافظ طاہر محمود اشرفی
February 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے ملک بھر میں جاری پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی  نے  بتایا ملک بھر میں جاری پولیو ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے،علماء عوام کو بتائیں 21 فروری کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ،  ان کا کہنا تھا وزیراعظم صحت کی موجودہ ٹیم کو تبدیل کریں ان کی نا اہلی کی وجہ پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا پاکستان کا انتہا پسندی کے خلاف اہم کردار ہے ، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو دنیا بھر پذیرائی مل رہی ہے، ہندوستان کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھاتا تو مسلمان ممالک تعلقات ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ  کسی دوست ممالک کے سربراہ آنے سے عرب ممالک سے تعلقات خراب نہیں ہونگے ، سعودی عرب میں کسی پاکستانی کو  تنگ نہیں کیا جا رہا صرف غیر قانونی افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے ۔