Friday, May 17, 2024

پولیو ورکر ماں بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پولیو ورکر ماں بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
September 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان بھرمیں انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ پولیو ورکر   قومی فریِضہ غیرمتزلزل جذبے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکرز مجیب خان نے اپنی اور اپنی ماں کی تصویر شئیر کی جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

پولیو ورکرز مجیب خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میری والدہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے کے بعد گھر جارہے ہیں،دونوں ماں بیٹے کے چہرے پر تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ سکون بھی واضح تھا کہ انہوں نے پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین مجیب خان اور ان کی والدہ کو حقیقی فرنٹ لائن ہیرو قراردے رہے ہیں اور ان کو پاکستان کے مستقبل کا ضامن کہہ کرپکار رہے ہیں ،محبت بھرے پیغامات کے ساتھ ان کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔