Monday, May 6, 2024

پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان منتقل ہو رہے ہیں: انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف

پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان منتقل ہو رہے ہیں: انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف
May 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) افغانستان سے پولیو وائرس پاکستان میں منتقل ہو رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف پاکستان میں پولیو کی صورتحال بارے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کمیٹی کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان بھی پولیو وائرس پاکستان میں منتقل کرنے لگا ہے اور گزشتہ 6ماہ میں افغانستان سے 3 پولیو کیسز پاکستان منتقل ہوئے۔ رپورٹ میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان بیرون ملک پولیو منتقل نہ کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے اور پاکستان سے 6 ماہ میں پولیو کا ایک کیس بھی باہر منتقل نہیں ہوا۔ پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفیکیٹ کی پابندی ابھی تک برقرار ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو سفری پابندیوں کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس موقع پر کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحدوں پر پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں۔