Thursday, May 9, 2024

پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، مزید 6 بچے متاثر

پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، مزید 6 بچے متاثر
January 9, 2020
لاہور (92 نیوز) پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، مزید چھ بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں 3 بچے اور 3 بچیاں شامل ہیں۔ پولیو کیسز پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے، ڈیرہ غازی خان سے دو، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، قمبر اور جامشورو سے ایک، ایک کیس سامنے آیا۔