Thursday, April 25, 2024

پولیو سے معذور میاں بیوی کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے والدین کو پیغام

پولیو سے معذور میاں بیوی کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے والدین کو پیغام
October 25, 2020
ملتان (92 نیوز) ملتان میں پولیو سے معذور میاں بیوی نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے والدین کو پیغام دیا۔ کہا کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، تاکہ انہیں معذوری سے بچایا جا سکے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پولیو مہم 26 اکتوبرسے شروع ہونے جا رہی ہے، پولیو ورکرز گھر گھر جا کربچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، ایسے میں پولیو سے معذور میاں بیوی، والدین کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، تاکہ انہیں معذوری سے بچایا جا سکے۔ وہیل چیئر پر بیٹھے، گھر کے آنگن میں 3 سالہ بیٹی کے ساتھ گھر کھیلتے یہ معذور میاں بیوی حافظ نوید اور انعم نوید ہیں۔ دونوں میاں بیوی کم عمری میں ہی پولیو کے باعث معذوری کا شکار ہوئے۔ تاہم انہوں نے اسے اپنی کمزوری نہیں بنایا۔ دونوں میاں بیوی حافظِ قرآن ہیں ، اس لئے اُنہوں نے گھر میں قرآن اکیڈمی بنا رکھی ہے۔ جہان بچوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ معذور جوڑا کہتا ہے کہ تمام والدین اپنے کم عمر بچوں کو نہ صرف پولیو کے قطرے پلوائیں بلکہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں تاکہ انہیں جسمانی معذوری اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔