Tuesday, April 23, 2024

پولینڈ کی مسلح افواج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا کا جی ایچ کیو کا دورہ

پولینڈ کی مسلح افواج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا کا جی ایچ کیو کا دورہ
May 21, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) پولینڈ کی مسلح افواج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلاوف میکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی، تربیتی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ پولش کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پولش کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا۔ پولش کمانڈر نے خطےمیں دیرپا امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ پولش کمانڈر نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔