Thursday, March 28, 2024

پولینڈ میں فارم ہاؤس سے بھنگ کے پانچ سو اٹھاون پودے برآمد، بھنگ کے پودوں کی قیمت ایک لاکھ پینتیس ہزار امریکی ڈالر

پولینڈ میں فارم ہاؤس سے بھنگ کے پانچ سو اٹھاون پودے برآمد، بھنگ کے پودوں کی قیمت ایک لاکھ پینتیس ہزار امریکی ڈالر
June 4, 2015
پولینڈ (ویب ڈیسک) پولینڈ کے شہری بھی بھنگ کے شیدائی نکلے۔ پولیس نے ایک فارم ہاؤس میں کاشت کیے گئے پانچ سو اٹھاون بھنگ کے پودے برآمد کر لیے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک فارم ہاؤس کے تہہ خانے میں اگائے گئے بھنگ کے پودے قبضے میں لے لیے۔ بھنگ کے ان پودوں کی عالمی منڈی میں قیمت ایک لاکھ پینتیس ہزار امریکی ڈالر ہے۔ پولیس نے عوام کو فارم ہاؤس سے دور رکھنے کے لیے خونخوار کتے اس کے گرد چھوڑ دئیے ہیں۔ چوبیس سے پینسٹھ سال کی عمر کے چار افراد کو بھنگ کے پودے کاشت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزموں کو آٹھ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔