Tuesday, May 14, 2024

پولینڈ میں شہاب ثاقب گرنے کا منظر کیمرے نے ریکارڈ کر لیا

پولینڈ میں شہاب ثاقب گرنے کا منظر کیمرے نے ریکارڈ کر لیا
November 3, 2015
وارسا (ویب ڈیسک) مشرقی پولینڈ کا آسمان آگ کے ایک گولے کی وجہ سے روشن ہو گیا جبکہ ایک چلتی کار میں لگے کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ آسمان کو روشن کرنے والا جلتا ہوا آگ کا گولہ شہابیہ تھا۔ شہابیے کے آسمان سے زمین کی طرف سفر کا منظر مشرقی پولینڈ کے علاقے نووی ڈوئیرمیزو وسکی میں دیکھا گیا جسے ایک کار کے ڈیش بورڈ میں لگے کیمرے نے محفوظ کر لیا۔ کیمرے کی فوٹیج میں رات کے وقت آگ کا ایک گولہ آسمان سے زمین کی طرف نظر آتا ہے جس کی سبز روشنی سے آسمان منور ہوجاتا ہے۔ پھر یہ گولہ فضا ہی میں اوجھل ہو جاتا ہے۔ پولش فائر بال نیٹ ورک کے مطابق بہت سے لوگون نے یہ منظر کھلی آنکھوں سے دیکھا۔ شہابیوں پر نظر رکھنے والی امریکی اور عالمی سوسائٹیوں کوآگ کے اس گولے کے بارے میں ساٹھ رپورٹیں ملی ہیں۔