Thursday, March 28, 2024

پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر ملازمت سے فارغ

پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر ملازمت سے فارغ
July 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) خاتون پولیس اہلکار کو وردی میں ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا۔ لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کو سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ملازمت سے معطل کر دیا۔ وفا توقیر نامی لیڈی کانسٹیبل نے وردی میں ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے۔ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے خاتون اہلکار کو معطل کر دیا۔ معطلی کے بعد لیڈی کانسٹیبل نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ وفا توقیر نے کہا ویڈیو ضرور بنائی مگر اتنی بڑی سزا نہ دی جائے۔ اہلکار نے درخواست کی کہ گھر کی واحد کفیل ہوں نوکری پر بحال کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران و ملازمین پر وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔