Sunday, May 19, 2024

پولیس کے نظام میں بہتری ، کرپشن کاخاتمہ کرکے اسٹیٹس کو کو توڑیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

پولیس کے نظام میں بہتری ، کرپشن کاخاتمہ  کرکے اسٹیٹس کو کو توڑیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب
August 19, 2018
لاہور( 92 نیوز) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے اپنی  حکومت کے ترجیحی اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کر دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں پولیس نظام کوبہتر  کریں گے ،  کرپشن کے خاتمے اور  ادارے مضبوط کر کے اسٹیٹس کو  کو توڑیں گے ۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  اپنے قائد عمران خان کے وژن کے مطابق چلیں گے ، ہر ممبر اپنے حلقے کا وزیراعلیٰ ہوگا ،  ہم اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔ دوسری جانب پنجاب کابینہ کے وزرا کے نام بھی سامنے آگئے  پنجاب کی مختصر کابینہ میں میاں محمود الرشید ، علیم خان ، میا ں اسلم اقبال  کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، اشفہ ریاض ، ڈاکٹر مراد راس بھی پنجاب کی کابینہ میں شامل ہوں گے۔