Monday, September 16, 2024

پولیس کے ذریعے ایئرہوسٹسز کو ہراساں کرنے کا بیان ڈرامہ نکلا

پولیس کے ذریعے ایئرہوسٹسز کو ہراساں کرنے کا بیان ڈرامہ نکلا
February 9, 2016
لاہور92نیوز)پی آئی اے احتجاج آج بھی جاری  ایئر ہوسٹس  بھی ڈیوٹی سے غائب  لیکن گھروں میں جانے والی پک اینڈ ڈراپ وین میں اہلکار بھی ساتھ  بھیجے جار ہے ہیں یہ کہنا ہے کہ سینئر ایئر ہوسٹس کا نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ایک ایسی ہی فوٹیج میں پولیس اہلکار اور ایئر ہوسٹس میں جو مکالمہ ہوا وہ  یہاں لکھا جارہا ہے۔ افسروں کا حکم تو ماننا ہی ہے  یہ کہنا ہے اس پولیس اہلکار کا جو لاہور میں ایک ایئر ہوسٹس کے گھر آیا ایئر ہوسٹس نے اس اہلکار کو گاڑی سے اتر کر گیراج میں آنے کا کہا۔ لاہور میں اس ایئر ہوسٹس کے گھر آنے والے اہلکار کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی نے حکم دیا ہےاس لئے ساتھ آیا ۔ دوسری جانب نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے  واضح کیا  کہ پک اینڈ ڈراپ وین میں سکیورٹی کے لئے اہلکار فراہم کئے گئے ہیں  یہ اہلکار تو ان کی ہی ڈیوٹی دے رہے ہیں تاہم فوٹیج ابھی نہیں دیکھی ۔ سینئر ایئر ہوسٹس کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدد سے ہراساں کیا جا رہا ہے  زبردستی ڈیوٹی پر بلانے کےلئے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ایئر ہوسٹس پریشان ہیں۔ فوٹیج میں ایئر ہوسٹس نے اپنے شوہر کو اہلکار کی ویڈیو بنانے کا کہا تاہم اس فوٹیج سے یہ تاثر نہیں ملتا کہ اہلکار جبری طور پر ایئر ہوسٹس کو لینے آیا۔ معاملہ کچھ بھی ہو  مگر یہ بات یقینی ہے کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے ۔