Thursday, April 25, 2024

عید اور محرم الحرام پر بہترین سکیورٹی دی گئی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس

عید اور محرم الحرام پر بہترین سکیورٹی دی گئی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس
October 6, 2018
کراچی (92 نیوز) ایدیشنل آئی جی کراچی پولیس ڈاکٹر امیرشیخ کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے عید اور محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ کراچی کے پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں گزشتہ رات پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ  کی جانب سے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی سندھ کلیم امام، رینجرز کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر افسران اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا عید اور محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ کراچی پولیس چیف نے لیاری میں کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کراچی کی روشنیاں دوبالا کرنا ترجیحات کا حصہ ہیں۔ سیکٹرکمانڈر رینجرز ایسٹ نے کہا  قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرز ملکر کام کرتے ہیں۔