Tuesday, May 21, 2024

پولیس کی خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کراچی میں کارروائی ، ڈکیت نعمان عرف ڈاڈا گرفتار

پولیس کی خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کراچی میں کارروائی ، ڈکیت نعمان عرف ڈاڈا گرفتار
May 21, 2021

کراچی (92 نیوز) رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کراچی میں کارروائی کے دوران ڈکیت نعمان عرف ڈاڈا کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے چار مارچ کو ساتھی کے ساتھ سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر کے باہر تین لڑکوں سے موبائل اور نقدی چھینی تھی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فویٹج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔ فوٹیج میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ ملزم کے ساتھی نعیم عرف چریا کے پاس تیس بور پسٹل بھی تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی وجہ سےملزم کی گرفتاری میں مدد ملی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔