Saturday, April 20, 2024

پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو کی متاثرہ لڑکی کی تلاش

پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو کی متاثرہ لڑکی کی تلاش
December 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی متاثرہ لڑکی تلاش ہے  دوسری جانب ملزم آصف کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آگئے جب کہ  ملزم نے اپنا ویڈیو بیان بھی جاری کردیا۔ پیسوں کا تنازع، شادی کا جھانسہ یا کچھ اور،سوشل میڈیا پر لڑکی پر تشدد کی وائرل ویڈیو کیس میں نیا موڑ آگیا، ملزم واصف ٹائیگر گینگ راولپنڈی کا سرغنہ نکا اور چین سے اپنا ویڈیو بیان بھی جاری کردیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں لڑکیوں پر الزام  عائد کیا کہ لڑکیوں نے میرے پیسے کھائے ہوئے ہیں، پیسوں کی ڈیمانڈ کی تو لڑکیوں نے بلیک میلنگ شروع کر دی۔ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی تاحال منظر عام پر نہ آ سکی،پولیس کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے لڑکی کی بھی  تلاش ہے ۔ گزشتہ روز واصف عباسی کے خلاف مقدمہ لڑکی کی دوست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کی چین سے وطن واپسی اور لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اصل صورتحال سامنے آسکے گی۔