Thursday, March 28, 2024

پولیس کو بااختیار بنانے کے بل کیخلاف برطانوی شہر برسٹل میں احتجاج

پولیس کو بااختیار بنانے کے بل کیخلاف برطانوی شہر برسٹل میں احتجاج
March 27, 2021

برسٹل (92 نیوز) پولیس کو بااختیار بنانے کے بل کیخلاف برطانوی شہر برسٹل میں احتجاج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوران احتجاج کورونا سے متعلق پابندیوں کو نظر انداز کردیا گیا۔ دوران احتجاج مظاہرین پرتشدد ہوگئے، بوتلیں اور انڈے پھینکے، پولیس کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تشدد اور لاقانونیت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ نیا قانون احتجاجی مظاہروں کے حق کو محدود کردے گا۔