Friday, May 3, 2024

پولیس کانسٹیبل کا نوجوان پر برہنہ کر کے تشدد، آئی جی پنجاب کا نوٹس

پولیس کانسٹیبل کا نوجوان پر برہنہ کر کے تشدد، آئی جی پنجاب کا نوٹس
March 28, 2019

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) گوجرانوالہ میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے 13 سالہ لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ میں پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ بچے کو برہنہ کر کے سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور گلیوں میں گھمایا تھا۔

متاثرہ لڑکے کی جانب سے پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کو پتنگ بازی  سے منع کیا گیا تھا جس پر پولیس کانسٹیبل طیش میں آگیا  اور لڑکے کی بے حرمتی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی  تو آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔