Saturday, April 27, 2024

پولیس کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے3دہشتگرد گرفتار

پولیس کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے3دہشتگرد گرفتار
October 21, 2015
کراچی(92نیوز)پولیس نے کراچی کے علاقے بوہرا پیر میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے،ملزموں کے قبضے سے وطن مخالف لٹریچر اور اسلحہ برآمد ہوا۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق عید گاہ پولیس نے بوہرا پیر کے علاقے میں کارروائی کی اور تین دہشت گرد راحیل احمد،  شکیل اور عدیل احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،ملزموں کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اینٹی پاکستان لٹریچراور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔