Sunday, September 8, 2024

پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ،سینکڑوں لٹر شراب برآمد ،دوملزم گرفتار

پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ،سینکڑوں لٹر شراب برآمد ،دوملزم گرفتار
March 7, 2015
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ویب ڈیسک)پیرمحل پولیس کاشراب کی فیکٹری پر چھاپہ سینکڑوں لیٹر شراب اورخام مال بر آمد جبکہ دو ملزم گرفتاربھی کرلئے ۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ شہزاد اکبر کی خصوصی ہدایات پر پیرمحل پولیس نے شہری کی نشاندہی پرمضافاتی بستی کےایک مکان پر چھاپہ مارکر شراب بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ،فیکٹری سے سینکڑوں لیٹر تیار شراب، کیمیکلزاور دیگر میٹر یل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ فیکٹری چلانے والے دوملزمان محمد نعیم غازی اور بابر علی کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جاوید انور نے بتا یا کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر علاقہ کومنشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے جبکہ تھانہ پیرمحل کے اغوا کے مقدمہ میں پانچ سال سے مطلوب اشتہاری ناصر جاوید جو کہ دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب تھا خصوصی ٹیم نے گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے اشتہاری ملزم پر محکمہ کی جانب سے دس لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر تھا