Tuesday, April 16, 2024

پولیس کا دباﺅ یا سیاسی اثر و رسوخ !!! مقتول فرحان کے والدین نے عدالت میں صلح نامہ جمع کرا دیا

پولیس کا دباﺅ یا سیاسی اثر و رسوخ !!! مقتول فرحان کے والدین نے عدالت میں صلح نامہ جمع کرا دیا
July 7, 2015
فیصل آباد (92نیوز) پولیس دباو¿ یا سیاسی اثر رسوخ ، 15سالہ فرحان کے ورثاءنے صلح نامہ جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں چند روز قبل دن دہاڑے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نہتے پندرہ سالہ فرحان کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ پولیس کا دباو پڑا یا کوئی اور وجہ بنی کہ فرحان کے والدین نے عدالت میں ایس ایچ او سے صلح نامہ لکھ کر جمع کرا دیا۔ کل تک جو والدین اس بات کا یقین کیے ہوئے تھے کہ ان کے جگر گوشہ کو ایس ایچ او فریاد چیمہ کی گولیوں نے چھلنی کرتے ہوئے موت کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ آج عدالت عالیہ میں یہ کہہ ڈالا کہ ان کے لال کا قاتل ایس ایچ او نہیں بلکہ کوئی اور ہے جس کی جلد از جلد نشان دہی کر دی جائے گی۔