Thursday, April 25, 2024

پولیس کا ایس ایس پی مفخر عدیل کو گلگت بلتستان سے گرفتار کرنے کا دعویٰ ، ذرائع

پولیس کا ایس ایس پی مفخر عدیل کو گلگت بلتستان سے گرفتار کرنے کا دعویٰ ، ذرائع
March 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز تتلہ کیس میں مفخر عدیل اتوار کو خود پیش ہوا۔ پولیس نے گلگت بلتستان سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخرعدیل کی گرفتاری کے  معاملے پر پولیس نے اپنی کارروائی ڈالنا شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخرعدیل اتوار کی شام خود پیش ہوئے۔ پولیس گرفتاری کے دعوے کرتی رہی۔ مفخر عدیل کے حوالے سے پولیس نے نمبر بنانے کے لیے اسے گلگت بلتستان سے گرفتار کر کے لانے کا ڈرامہ رچایا۔ ذرائع کے مطابق مفخر عدیل سے کافی حد تک تفتیش ہو چکی ہے۔ مفخر عدیل کو اسد بھٹی اور اس کے تیزاب لانے والے ملازم کے سامنے بٹھا کر گفتگو بھی کروائی جا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس مفخر عدیل کے خود پیش ہونے کے معاملے پر پردہ ڈال کر گرفتار کر کے لانے کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔