Friday, April 26, 2024

پولیس ڈان عدنان صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع

پولیس ڈان عدنان صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع
January 17, 2019 ویب ڈیسک

کراچی ( 92 نیوز) پولیس ڈان عدنان صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع ہو گئی

پولیس افسر پر مبینہ طور پر  منشیات کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ خوری میں ملوث  ہونے کا الزام ہے  ۔ کراچی پولیس کے ڈان عدنان صدیقی کے گرد گھیرا تنگ  ہونے لگا،  ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں ایک اور انکوائری کا آغاز  ہوگیا۔ عدنان صدیقی پر مبینہ طور پر منشیات کے اڈوں کی سرپرستی اورمختلف تھانوںمیں تعینات پولیس افسران سے بھتہ وصولی کا الزام ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق عدنان صدیقی سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا پی ایس او رہ چکا ہے جبکہ اسے حال ہی ختم ہونےوالی ایک محکمہ جاتی انکوائری میں بھی قصووار قراردیا جاچکاہے  ۔