Friday, April 26, 2024

پولیس وردی سے مشابہ کپڑوں میں ملبوس ڈکیتوں نے شہری لوٹ لیا

پولیس وردی سے مشابہ کپڑوں میں ملبوس ڈکیتوں نے شہری لوٹ لیا
July 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں طسے مشابہ ڈکیت گروہ سرگرم ہو گیا ، ملزمان نے ایک شہری کے پاس موجود رقم میں کچھ جعلی نوٹوں کی موجودگی کا الزام لگاکر روکا اور 2 لاکھ روپے چھین کر بھاگ گئے ۔ کراچی والے ہوجائیں ہوشار، خبردار ، پولیس سے مشابہ وردی والوں سے دھوکہ نہ کھائیں  ، ڈکیت گروہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں سرگرم  ہے ، 15 دن کے دوران 4 شہریوں پر ہاتھ صاف کردیا ۔ ملزمان نے چند روز قبل یونیورسٹی روڈ پر ایک شہری سے لوٹ مار کی  ، بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو روکا اور جعلی نوٹ ہونے کا الزام لگادیا ، شہری نے جیسے ہی رقم چیک کرنے کیلئے ایک ملزم کو دی، وہ گاڑی میں بیٹھ گیا اور دوسرے ملزم نے گاڑی بھگادی  اور 2 لاکھ روپے  لوٹ کر نو دو گیارہ ہوگئے ۔ متاثرہ شہری کے ساتھی نے واقعے کی ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی، لیکن تاحال ملزمان قانون کی گرفت سے دور ہیں ۔