Wednesday, April 24, 2024

پولیس نے مولانا سمیع الحق کے قتل کو اندھا قتل قرار دے دیا

پولیس نے مولانا سمیع الحق کے قتل کو اندھا قتل قرار دے دیا
December 8, 2018
راولپنڈی( 92 نیوز) بحریہ ٹاؤن میں مولانا سمیع الحق کےقتل کا معمہ حل نہ ہوسکا ،پولیس نے مولانا سمیع الحق مقدمے کو اندھا قتل قرار دے دیا۔ پولیس نے عبوری چالان علاقہ مجسٹریٹ ایئر پورٹ کو جمع کرا دیا، مقدمہ میں 16 سرکاری گواہ پیش ہوئے ،گرفتاری کوئی نہیں ہوئی۔ مولانا سمیع الحق کو رواں برس 2 نومبر کو بحریہ ٹاؤن  راولپنڈی میں  ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا تھا ۔ مولانا کو تیز دھار آلے کی مدد سے  قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزموں کا سراغ لگائے جانے اور جلد پکڑنے کے دعوے تو بہت کئے مگر  تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی ۔