Thursday, April 25, 2024

کراچی ،پولیس نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ کو دھو ڈالا

کراچی ،پولیس نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ کو دھو ڈالا
December 25, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ بھر کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی میں احتجاج کیا ۔
پریس کلب کے باہر مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مظاہرین کی اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔
نصرت عباسی اور عارف علوی نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔
مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کی پیش قدمی روک دی ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ بھی کی گئی ۔

لاٹھیاں پڑنے اور بھگدڑ سے تین اساتذہ زخمی ہو گئے جبکہ  پچاس سے زائد کو دھرلیا گیا۔

ادھر سچل گوٹھ ودیگر علاقوں سے آنے والے درجنوں اساتذہ نیٹی جیٹی پل پر جمع ہوئے اور بلاول ہاوس کی جانب مارچ کیا تو پولیس نے بوٹ بیسن پر دس اساتذہ کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور مطالبات پورے کرنے کی یقن دہانی بھی کرا دی ۔

بعد ازاں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 50 ست زائد اساتذہ کو رہا کر دیا گیا ۔