Friday, April 26, 2024

پولیس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں  : احسن اقبال

پولیس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں  : احسن اقبال
December 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ  پولیس کے نظام میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں ،پولیس اہلکاروں کے لیے بھی شفٹ سسٹم شروع کیاجائے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے  منصوبہ بندی و کمیشن نے اسلام آباد میں مشاورتی ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ ملک میں پولیس کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اصلاحات لانا ضروری ہوگیا ہے ،دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح پولیس اہلکاروں کے لیے بھی شفٹ کا نظام شروع کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور پرنسپلز کی تنخواہیں نجی شعبہ سے زیادہ ہیں ،جبکہ کارکردگی نجی اسکولوں کے مقابلے میں ایک چوتھائی بھی نہیں ۔ درمیانی مدت کی کارکردگی اور منصوبہ بندی کے لئے مشاورتی ورکشاپ سے خطاب میں وفاقی وزیر نے سرکاری سکولوں کو کارکردگی بہتر کرنے پر بھی زور دیا۔