Thursday, April 18, 2024

پولیس مقابلے میں ہلاک زکریا اور اس کے ساتھیوں نے چار افراد سے نقدی اور موبائل فون چھینے تھے  : پولیس کا موقف

پولیس مقابلے میں ہلاک زکریا اور اس کے ساتھیوں نے چار افراد سے نقدی اور موبائل فون چھینے تھے  : پولیس کا موقف
January 2, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پل کے قریب مقابلے سے  متعلق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا اور اس کے ساتھی نے چار افراد سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی ملزموں کے خلاف چار مقدمے درج کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق قیوم آباد مبینہ مقابلہ  میں پولیس اپنے مؤقف پر ڈٹ گئی  حکام کا کہنا ہے کہ  ملزم گذری کے علاقے سے شہری احسن اسلم  اور اس کے دوستوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہورہے تھے پولیس نے ان کا تعاقب کیا قیوم آباد مقابلے میں زکریا ہلاک جبکہ اس کا ساتھی غلام آزاد زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ مقدمے کے مدعی احسن اسلم کے مطابق  جمعہ کی رات پونے دس بجے ملزموں نے ان سے بندوق کے زور پر ان سے نقدی اور موبائل فون چھینا  تھا۔ گذری تھانے میں ملزم زکریا اور اس کے ساتھی غلام آزاد کے خلاف مجموعی طور پر چار مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں دو غیر قانونی اسلحہ ، ایک پولیس مقابلہ جبکہ ایک ڈکیتی کا مقدمہ شامل ہے ۔