Friday, May 3, 2024

پولیس فنڈز کرپشن کیس: سندھ ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی  

پولیس فنڈز کرپشن کیس: سندھ ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی  
March 24, 2017
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس فنڈز کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس فنڈز کرپشن کیس کی سماعت ہوئی تو ایس ایس پی فنانس فدا حسین کے وکیل پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے مطابق نیب سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خور برد اور پیٹرول کی مد میں کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت منظور کی جائے۔