Saturday, May 18, 2024

پولیس شہداءکی بیوگان کو تاحیات تنخواہ اور بچوں کو ملازمتیں دینگے: آصف زرداری کا ایگلیٹ پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

پولیس شہداءکی بیوگان کو تاحیات تنخواہ اور بچوں کو ملازمتیں دینگے: آصف زرداری کا ایگلیٹ پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب
June 15, 2015
کراچی (92نیوز) شہید بینظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 25 ویں ایگلیٹ پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2ہزار سے زائد اہلکاروں نے تربیت مکمل کی۔ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ہونےوالی پاسنگ آوٹ پریڈ میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیرداخلہ سہیل سیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 25ویں ایگلیٹ پاسنگ آوٹ پریڈ میں دوہزار اسی اہلکاروں نے تربیت مکمل کی جن میں چالیس خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ پاس آوٹ ہونےوالے اہلکاروں نے پریڈ کی اور مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اہلکاروں کی تربیت کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے، شہداءکی بیوگان کو تاحیات تنخواہ اور بچوں کو ملازمت دیں گے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر آصف علی زرداری نے بہترین کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو اسناد سے بھی نوازا۔