Wednesday, May 8, 2024

پولیس سے متعلق تاثر مثبت بنانے کیلئے طلبا و طالبات پولیس لائن مدعو کیاگیا

پولیس سے متعلق تاثر مثبت بنانے کیلئے طلبا و طالبات پولیس لائن مدعو کیاگیا
November 10, 2018
پشاور( 92 نیوز ) نئی نسل میں پولیس سے متعلق  مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے طلبا و طالبات کوپولیس لائن  مدعو کیا گیا،۔ پولیس سے متعلق منفی تاثر کو ختم کرنے کے لئے جب پہلی بار کالجز اور یونیورسٹی طلبا اور طالبات کو پولیس لائن بلایا گیا تو نئی نسل پولیس کے زیر استعمال جدید ہتھیاروں کو دیکھ کر حیران رہ گئی ، کسی نے سیلفیاں بنوائیں تو کوئی اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتا رہا ۔ اس موقع پردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،طالبات نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے  آلات میں خوب دلچسپی لی ۔ سی سی پی او قاضی جمیل نے اس موقع پر واضح کیا کہ نوجوانوں کو صوبے کی پولیس پر فخر ہونا چاہئے جنہوں نے جانوں پر کھیل کر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پولیس سے متعلق آگہی دینے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔