Friday, March 29, 2024

پولیس سے امید نہیں ،چیف جسٹس انصاف دلائیں ، والد مقتول انتظار

پولیس سے امید نہیں ،چیف جسٹس انصاف دلائیں ، والد مقتول انتظار
January 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحادمین کار پر فائرنگ سے قتل ہونے والے انتظار کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس سے امید نہیں ،چیف جسٹس انصاف دلائیں ۔ وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتول کے والد نے کہا کہ اہلکاروں نے ٹائروں پر نہیں  سر میں گولی ماری ۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہونا چاہیے تھا ۔

مقتول نوجوان کے وال داشتیاق نے کہا کہ پولیس نے انہیں اندھیرے میں رکھا ۔ یہ نہیں بتایا کہ ان کے بیٹے پر فائرنگ اے سی ایل سی کے اہلکاروں نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے کوئی امید نہیں ،  چیف جسٹس اور چیف آف آرمی اسٹاف انصاف دلوانے میں مدد دیں۔

مدعی کے وکیل آصف خدائی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس پیٹی بند بھائیوں کو بچاناچاہتی ہے۔

مقتول  انتظار کی والدہ  ڈیڑھ برس پہلے انتقال کرچکی ہیں ۔ بہن بھائیوں میں صرف انتظار کے والد نے شادی کی تھی اور انتظار ان کی اکلوتی اولادتھا۔

دوسری جانب پولیس نے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کے بعد حراست میں لیے گئے چار پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔ چاروں کا مقدمے میں کوئی ذکر نہ تفتیش کی گئی ۔