Sunday, September 8, 2024

پولیس سارجنٹ قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی پر فرد جرم عائد

پولیس سارجنٹ قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی پر فرد جرم عائد
September 18, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس سارجنٹ قتل کیس میں گرفتار رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی۔ جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ۔سارجنٹ کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے تحفظ کے لئے مدد مانگ لی۔

کوئٹہ کے سیشن کورٹ میں انسداد دہشگردی کا مقدمہ پیش کیا گیا۔ عدالت میں پولیس سارجنٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ قتل کے الزام میں گرفتار رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش ہو ئے ۔ جراح مکمل ہونے پر عدالت نے مجید خان اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی ۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔عدالت نے تفتیشی آفسر کو ہدایت کرتے ہوئے گواہان کو 27ستمبر کو طلب کرلیا۔

قتل ہونے والے پولیس اہلکار عطاء اللہ کے اہل خان نے احتجاج کرتے ہوئے کیس سپریم کورٹ منتقل کرنے کی اپیل کردی۔ کہتے ہیں کہ ہماری جانوں کو خطرہ ہے۔ تحفظ فراہم کیا جائے۔

رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی پر عدالت کی جانب سے دو اور کیسز بھی موصول ہوئے جن میں پولیس سارجنٹ کو کچلنے والی گاڑی اور اغواہ برائے تاوان کا کیس شامل ہیں عدالت نے ان کیسز کی بنیاد پر فرد جرم عائد کی ہے۔ ان کیسز میں بھی ملزم نے صحت جرم سے انکار کررکھا ہے۔