Tuesday, April 16, 2024

پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے

پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے
September 7, 2019
لاہور (92 نیوز) پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد اور اہل خانہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات ہوئی۔ صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے  پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  صلاح الدین جیسے بے گناہوں کو بچانے کے لئے پولیس نظام میں اصلاحات کی جائیں۔ صلاح الدین کی قبر کشائی کی جائے تاکہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کرکے حقائق سامنے لائے جا سکیں، قتل میں ملوث ایس پی حبیب کو معطل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ انصاف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کا حکم دے دیا، قصورواروں کو کیے کی کڑی سزا ملے گی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ پولیس تشدد کا شکار ہونے والے تمام بے گناہوں کو انصاف دلانا چاہتا ہوں۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے صلاح الدین ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کروائی۔