Wednesday, April 24, 2024

پولیس اہلکاروں کو ”پوکے مون گو گیم“ کھیلنے سے روک دیا گیا

پولیس اہلکاروں کو ”پوکے مون گو گیم“ کھیلنے سے روک دیا گیا
November 26, 2016

لاہور (92نیوز) موبائل فون گیم ”پوکے مون“ سکیورٹی رسک۔ پولیس اہلکاروں کو گیم کھیلنے سے روک دیا گیا۔ نیشنل ٹیلی کام اور آئی ٹی سکیورٹی بورڈ حکام کا کہنا ہے گیم موبائل فون کی ایپلی کیشن کو کنٹرول کرتی ہے۔ ای میل، فون نمبرز، لوکیشن اور کیمرے کو ہیک کر سکتی ہے۔ تصاویر اور ویڈیوز تک بھی رسائی آسان۔

تفصیلات کے مطابق پوکے مون گیم سکیورٹی رسک ہے موبائل میں انسٹال کی جائے اور نہ ہی کھیلی جائے۔ پولیس کو پوکے مون گیمز کھیلنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اور آئی ٹی سکیورٹی بورڈ نے پولیس کو مطلع کر دیا ہے کہ موبائل پر پوکے مون گیم کھیلنا خطرناک ہے۔

حکام کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیم موبائل فون کی ایپلی کیشن کو خودکار طریقے سے کنٹرول کرتی ہے۔ گیم فون کی فزیکل لوکیشن کو ہیک کر سکتی ہے۔ یہ سکیورٹی رسک ہے۔ موبائل میں گیم انسٹال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوکے مون گیم موبائل کیمرے کوبھی استعمال میں لاسکتی ہے۔ گیم سے ای میل، فون میں موجود نمبر اور لوکیشن کو بھی ہیک کیا جا سکتا ہے۔