Friday, March 29, 2024

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور
October 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی اور پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت پر سول جج ثاقب جواد کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ ملزمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ڈاکٹر شہلا نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا۔  پولیس کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹک ایریا میں ان حرکات سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ آپ نے واقعہ کے دو دن بعد ایف آئی آر کیوں دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سیکٹریٹ نے جواب دیا کہ ہم نے درگزر سے کام لیا، لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی آر کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد عدالت میں فیصلہ محفوظ کیا گیا جو بعد میں سناتے ہوئے ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ڈاکٹر شہلا کو پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ناکے پر اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر خاتون کو گرفتار کیا تھا۔