Wednesday, April 24, 2024

  پولیس اہلکار کے قاتل دو مجرموں کو 35،35سال قید کی سزا

   پولیس اہلکار کے قاتل دو مجرموں کو 35،35سال قید کی سزا
October 21, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں دو مجرموں کو پینتیس پینتیس سال قید کی سزا سنادی ۔ تفصیلات کےمطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے دونوں مجرموں کو 35،35 سال قید کی سزا سنادی  ۔ عدالت نے مجرموں پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا ۔ مجرموں کی جانب سے جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید 6 سال قید کاٹنا ہوگی  ۔ مجرم انعام الہی اور فرقان نے 2009 میں پولیس اہلکار محمد شاہد کو قتل کردیا ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرموں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا  جبکہ پولیس اہلکار کے قتل میں معاونت فراہم کرنے والے مجرم عمران کو بھی سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔