Tuesday, April 23, 2024

پولیس اہلکار نے پولنگ سٹیشن میں جی بھر کر ٹھپے لگائے‘ 92نیوز کی خبر پر غائب کر دیا گیا

پولیس اہلکار نے پولنگ سٹیشن میں جی بھر کر ٹھپے لگائے‘ 92نیوز کی خبر پر غائب کر دیا گیا
October 31, 2015
شکارپور (92نیوز) سندھ پولیس نے شکار پور میں ایک اور تمغہ اپنے نام سجالیا۔ پولیس اہلکار خود ٹھپے لگاتے رہے۔ 92نیوز نے معاملہ اٹھایا تو رینجرز اہلکاروں نے کنٹرول سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے روایتی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تمام حدیں پار کرلی گئی ہیں۔ شکار پور میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر بائیس کے پولنگ سٹیشن نمبر دو میں پولیس اہلکار لوگوں سے بیلٹ پیپر لے کر خود ٹھپے لگا کربیلٹ باکس میں ڈالتا رہا۔ 92 نیوز نے معاملہ اٹھایا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ حالات کشیدہ ہوئے تو پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول رینجرز اہلکاروں نے سنبھال لیا۔ ٹھپے لگانے والے پولیس اہلکار کو ڈی ایس پی خیرپور کے ساتھ بھیج دیا گیا۔