Saturday, May 4, 2024

پولیس اہلکار نے عالمگیر خان کو تھپڑ ماردیا

پولیس اہلکار نے عالمگیر خان کو تھپڑ ماردیا
July 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پولیس اہلکار نے ایم این اے عالمگیرخان کو تھپڑ ماردیا،تھانےمنتقل کرنےکے  بعد رہائی ملی تو کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، پولیس نے دوبارہ پکڑلیا، عالمگیر خان نے کہا وزیر بلدیات پر مقدمہ درج کراؤں گا،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کروں گا،پیپلزپارٹی نے تشدد کی سیاست کو فروغ دیا۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم این اے اور فکس اٹ کے بانی  عالمگیر خان نے کچرہ اٹھایا اور وزیربلدیات سندھ سعید غنی کےدفتر کے باہر پھینک دیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکن بھی میدان میں آگئے اور ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے ۔ پولیس نے فکس اٹ کے بانی اورپی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک اہلکار نے  رکن قومی اسمبلی کے تھپڑجڑ دیا۔ رہائی ملنے کے بعد عالمگیر خان نے دوبارہ دھرنا دیا جس پر پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ  سعید غنی نے کہا کچرہ اورگندہ پانی اندر پھینکا گیا، آپ ایم کیو ایم سے بڑے بدمعاش نہیں،ہم نے ان کا بھی مقابلہ کیا،یہ سیاسی ہتھکنڈہ ہے عوامی ردعمل نہیں۔ سعید غنی نے   عالمگیر خان کو ڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کہا کسی قانون میں نہیں لکھا کہ ایم این اے جرم کرے تو اسے پکڑا نہ جائے۔ ادھر پاکستان پیپلزپارٹی  کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کی دعوت دے دی اور کہا کہ  جمہوریت کے علمبرداروں کا چہرہ سامنے آگیا،فکس اٹ اور پی ٹی آئی میں رشتہ ہے۔ [caption id="attachment_234031" align="alignnone" width="500"]پولیس اہلکار عالمگیر خان تھپڑ ماردیا کراچی ‏ ‏92 نیوز ایم این اے ‏ تھانےمنتقل ‏ وزیر بلدیات ‏ وزیراعلیٰ ہاؤس ‏ پیپلزپارٹی ‏ تشدد کی سیاست ‏ حکمران جماعت ‏ فکس اٹ پولیس اہلکار نے عالمگیر خان کو تھپڑ ماردیا[/caption] فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ   گٹر کےڈھکن پر وزیراعلیٰ سندھ  کی تصاویر لگانا غلط نہیں۔خرم شیر زمان نے کہا سعید غنی شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔