Saturday, May 4, 2024

پولیس اور رینجرز کے سائے تلے سی ڈی اے  کا آپریشن ،ڈیڑھ سو گھر مسمار

پولیس اور رینجرز کے سائے تلے سی ڈی اے  کا آپریشن ،ڈیڑھ سو گھر مسمار
July 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کی کچی بستی آئی الیون میں پولیس ،رینجرز اور سی ڈی اے کا مشترکہ آپریشن ،،پولیس کی شیلنگ اور مکینوں کے پتھراؤ کے باعث علاقہ تین گھنٹے تک میدان کارزار بنا رہا  سی ڈی اے نے ڈیڑھ سو گھر مسمار کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر آئی الیون میں غیرقانونی کچی بستی کی مسماری کے  آپریشن کیلئے اسلام آباد پولیس کے پندرہ سو اہلکار رینجرز کے  دو سو جوان  سی ڈی اے کے چار سو اہلکار اور راولپنڈی کے دو تھانوں کی نفری صبح دس بجے موقع پر موجود تھی جبکہ آپریشن کی نگرانی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تین مجسٹریٹ ،ایس ایس پی آپریشن بھی موجود تھے  ۔ بھاری نفری کے علاوہ بلڈوزر کرینیں ،اور واٹر کینن بھی پوزیشنیں سنبھالے کھڑے تھے ،کچی بستی کے مکینوں سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دو بجے کے قریب آپریشن کا حکم دیدیا گیا تو دو بلڈوزر آگے بڑھائے گئےجو ابھی ایک کمرہ ہی مسمارکر پائے تھے کہ کچی بستی کے مکینوں نے زبردست پتھراؤ شروع کر دیا جبکہ  بچے اور خواتین چھتوں پر چڑھ گئے ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کا آغاز اندھا دھند شیلنگ سے کیا ،،جس پر آبادی کے مکین عقبی جانب پناہ لینے پر مجبور ہو گئے مشینری دوبارہ آگے بڑھائی گئی تو خواتین قرآن پاک لیکر دوبارہ چھتوں پر چڑھ گئیں۔ جن پر قابو پانے کیلئے خواتین پولیس میدان میں اتری  پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ دوبارہ جاری ہوا اور آئی الیون کی یہ کچی بستی مسلسل تین گھنٹے تک میدان کارزار کا منظر پیش کرتی رہی ،جسمیں کبھی بستی کے مکین پسپا ہوئے تو کبھی پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔ واٹرکینن سے مظاہرین پر گرم پانی بھی پھینکا جاتا رہا ،پتھراؤ سے پانچ پولیس اور بیس سی ڈی اے اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پانچ بستی مکین زخمی بتائے جاتے ہیں۔ آپریشن میں فرائض کی ادائیگی کے دوران نائینٹی ٹو کے کیمرہ مین عمران بھی زخمی ہوگئے ،تابڑ توڑ شیلنگ کے باعث بالآخر پانچ بجے کے قریب بستی کے مکینوں کی ہمت ٹوٹنے لگی ،،کچھ نے رضاکارانہ طور پر مکان خالی کرنے اور سامان اٹھانے کی درخواست کر ڈالی،جس پر انتظامیہ بھی نرم پڑ گئی اور انہیں محفوظ راستہ دیدیا گیا ۔ جسکے بعد بلڈوزر تیزی سے کام دکھانے لگے اور ڈیڑھ سو کے قریب مکانات مسمار کر دئے گئے اندھیرے کے باعث آپریشن کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ afghan police ss