Wednesday, April 24, 2024

پولیس انصاف کی راہ میں  حائل ہوگئی ملازمت سے انکار پر مبینہ طور پر نوجوان کے ہاتھ کاٹنے والا زمیندار رہا

پولیس انصاف کی راہ میں  حائل ہوگئی ملازمت سے انکار پر مبینہ طور پر نوجوان کے ہاتھ کاٹنے والا زمیندار رہا
December 29, 2015
حافظ آباد(92نیوز)حافظ آباد پولیس  نے   مبینہ طور پر  نوجوان کے  ہاتھ کاٹنے والے  با اثر زمیندار کو  رہا کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ  مدعی کی جانب سے ملزم کے خلاف درخواست ہی نہیں دی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق نوکری نہ کرنے پر پر ہاتھ کاٹنے کا انسانیت سوز واقعہ  گذشتہ روز منظرعام پر آیا تھا  اور  وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم  دیا تھا۔ پولیس کا روایتی کردار ایک بار پھر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا  نوکری سے انکار پر  سولہ سالہ نوجوان کے ہاتھ کاٹنے والا  زمیندار رہا ہو گیا۔ حافظ آباد کے رہائشی  اکرم کے دونوں  ہاتھ کاٹنے کے الزام میں گذشتہ روز  گرفتار ہونے والے  با اثر  زمیندار رانا اسرار الحق کو پولیس نے یہ کہہ کر  چھوڑ دیا کہ ملزم کے مدعی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں  دی گئی اس لئے اسے حراست میں نہیں رکھا  جاسکتا ۔