Thursday, April 25, 2024

  پولیس افسروں کےرویوں سےدلبرداشتہ اےایس آئی نےخودکشی کرلی

   پولیس افسروں کےرویوں سےدلبرداشتہ اےایس آئی نےخودکشی کرلی
October 18, 2015
لاہور(92نیوز)پولیس کے رویوں سے عوام تو کیا خود ان کے پیٹی بند بھائی بھی محفوظ نہیں رہے، لاہور میں ایک اےایس آئی نے دلبرداشتہ ہوکرخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ ڈیفنس اے میں تعینات اے ایس آئی عظیم اشرف نے اس وقت خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا جب وہ تھانے کی دوسری منزل پر اپنے کمرے میں موجود تھا،فائرنگ کی آواز سن کر تھانے میں موجود اس کے پیٹی بند بھائی موقع پر پہنچے تو دیکھا تو عظیم اشرف دم توڑ چکا تھا۔ عظیم اشرف نارووال کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا،اس نے پندرہ سال قبل پولیس فورس جوائن کی تھی۔ ذرائع کے مطابق عظیم اشرف نے پولیس افسران کے روئیے سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ کسی پولیس افسر کی طرف سے عظیم اشرف کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے عظیم اشرف کی خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور امین وینس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔