Friday, May 10, 2024

پولیس افسران کے تھانوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد

پولیس افسران کے تھانوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد
September 9, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) غیر قانونی حراست اور تشدد کو چھُپانے کیلئے پنجاب پولیس نے انوکھا فیصلہ کر ڈالا ۔ تھانوں میں پولیس افسران  کیلئے سمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔  ایس ایچ او اور محرر پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ۔ پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے ، ان کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے ویڈیوز منظر عام پر آئیں تو پولیس نے کلچکر تبدیل کرنے کی بجائے انوکھا فیصلہ کرلیا  اور  تھانوں میں پولیس افسران اوراہلکاروں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب  بھر کے ایس ایچ اوز اور سپروائزری افسران کو ارسال کردہ مراسلے  میں آئندہ پولیس اسٹیشن میں کسی کو غیر قانونی حراست میں نہ رکھنے اور تشدد نہ کرنے کہ ہدایات درج ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تھانوں میں پولیس افسران اوراہلکاروں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ پولیس افسران و ملازمین عام موبائل فونز جن پر ویڈیو ریکارڈنگ نہ ہوسکے استعمال کرسکیں گے ، پولیس اسٹیشن میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ اسکرین یا اینڈرائیڈ فون رکھ سکیں گے۔ سمارٹ فون تھانوں میں لے جانے سے روکنا پولیس تشدد کو رپورٹ ہونے سے چھپانا ہے۔