Thursday, April 18, 2024

پولیس افسران جرائم کے خاتمے ، انصاف کی فراہمی کیلئے کام کریں ، آئی جی سندھ

پولیس افسران جرائم کے خاتمے ، انصاف کی فراہمی کیلئے کام کریں ، آئی جی سندھ
June 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) آئی ج سندھ  نے پولیس افسران کو جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لئے کام کرنے کی ہدایت دیدی ۔ سینٹرل پولیس آفس میں آئی سندھ نے نئے 31 ترقی پانے والے افسران سے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایسے کام کرنے چاہئے کہ ہمارے جانے کے بعد بھی یاد رکھا جائے ہمیں اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کے لیے بھی سوچنا چاہیے ۔ آئی جی سندھ نے نئے افسران کو سمجھانے کےلئے کرکٹ کی اصلاح بھی استعمال کی،افسران کو کرکٹ کی مثال دیتے ہوئےکہاکہ  وقت محدود ہے اور کام زیادہ ہے ۔ آئی جی سندھ نے افسران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔