Sunday, May 19, 2024

پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو پیشی سے روک دیاگیا

پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو پیشی سے روک دیاگیا
October 16, 2017

لاہور (92 نیوز) پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو لاہور ہائیکورٹ کے جج نے پیش ہونے سے روک دیا۔

پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو لاہور ہائیکورٹ کے جج نے پیشی سے روک دیا۔ جسٹس عباد الرحمان لودھی نے سرکاری وکیل کو پیش ہونے سے روکا۔

جسٹس عبادالرحمان لودھی نے مقدمہ کی دوران بات کرنے کی کوشش پر کہا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور اکرام بھٹی میری عدالت میں پیش نہ ہوں۔

انہوں نے کہا ریاستی افسروں کو تھپڑ مارنا سرکاری وکیل کو زیب نہیں دیتا۔ سرکاری وکلاء ریاست کے ملازم ہوتے ہیں، کسی سیاسی جماعت کے نہیں۔ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے کہا غیر سیاسی وکیل کو میری عدالت میں تعینات کیا جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور اکرام بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے احتساب عدالت میں مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیشی پر پولیس افسر کو تھپڑ مارا تھا۔