Saturday, May 18, 2024

پولیس اسٹریٹ کرائم پرقابوپانےکیلئے فوری اوربھرپورکارروائی کرے، ڈی جی رینجرز

پولیس اسٹریٹ کرائم پرقابوپانےکیلئے فوری اوربھرپورکارروائی کرے، ڈی جی رینجرز
May 13, 2016
کراچی (92نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اسٹریٹ کرائم کی لعنت پر قابو پانے کیلئے فوری اور بھرپور کارروائی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کا دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کرائم مانیٹرنگ سیل کا بھی دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کو سراہا ۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرز انڈسٹریل ایریا میں جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائی کرے گی جبکہ انہوں نے پولیس پر بھی زور دیا کہ وہ سٹریٹ کرائم کی لعنت پرقابو پانے کیلئے فوری اوربھر پور اقدامات کرے ۔