Thursday, May 9, 2024

پولیتھین بیگ کے استعمال پر پابندی ، نئے بیگز متعارف

پولیتھین بیگ کے استعمال پر پابندی ، نئے بیگز متعارف
August 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد میں پولیتھین بیگ کے استعمال پر پابندی  کے  بعد نئے بیگزمتعارف کرا دیے ۔ رواں سال  14 اگست سے اسلام آباد میں پولیتھین بیگ کے استعمال پر پابندی  کے فیصلے کے بعد وفاقی  حکومت نے پولیتھین  بیگز کا متبادل متعارف کرا  دیا ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی  کی جانب سے  متعارف کردہ بائیو ٖڈی گریبل   بیگز  نہ تو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں  نہ ہی ماحول  کو  آلودہ  کرنے کا سبب بنیں گے ، بائیو ڈی گریڈیبل  بیگز چھ سے سات ماہ تک قابل استعمال ہو گا  اور اسکو دوبارہ استعمال میں بھی لایا جا سکے گا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں منعقدہ تقریب  میں وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل  نےپلاسٹک  بیگز سے چھٹکارے کے لئے متبادل  کپڑے  اور  کھجور  کے پتوں  سے بنے بیگز متعارف کرا دئیے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ  کافی سوچ بچار کے بعد پلاسٹک بیگ پر  بین  کے علاوہ کوئی حل نہیں  مل سکا ۔ ہمارے بڑے شہر اب گندگی  اٹھانے کا بوجھ برداشت نہیں  کر  سکتے۔ زرتاج گل کا کہنا تھا  سات لاکھ لوگ اسلام آباد میں رہتے  ہیں جو  روزانہ بڑی تعداد  میں پولیتھین   بیگ استعمال کرتے ہیں ، شہریوں کا چاہیے  کہ اسلام آباد اور پاکستان کی خوبصورتی اور انسانی جانوں   کے تحفظ کے لئے پولیتھین  بیگز کے استعمال  کو  ترک کر دیں ۔ چودہ اگست کو جشن آزادی منانے کے ساتھ پلاسٹک بیگز سے نجات کے لئے  بھی جشن منائیں گے ۔