Thursday, April 25, 2024

پولیتھن شاپنگ بیگز فضائی آلودگی کے ساتھ انسانی جانوں کیلئے بھی نقصان دہ

پولیتھن شاپنگ بیگز فضائی آلودگی کے ساتھ انسانی جانوں کیلئے بھی نقصان دہ
February 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) پولیتھن شاپنگ بیگز فضائی آلودگی کے ساتھ انسانی جانوں کیلئے بھی نقصان دہ ہیں۔ پلاسٹک بیگز کو ندی نالوں میں پھینکا جائے تو پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بن جاتا ہے جس سے گندے پانی کا نکاس بھی نہیں ہو پاتا۔ حکومتی سطح پر بھی شاپنگ بیگ کے استعمال پر حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر زرتاج گل نے سینیٹ میں شاپنگ بیگ پر ایک سے دو روپے ٹیکس لگانے کی تجویزدے دی ہے جس کا مقصد ہے کہ شاپنگ بیگز کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پلاسٹک بیگز میں کھانے پینے کی گرم اشیا ڈالنے سے کینسر سمیت انتہائی مہلک بیماریاں  جنم لیتی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔ ترقی یافتہ ممالک میں پلاسٹک بیگ  کی بجائے کاغذ کے بنے ہوئے بیگز استعمال کئے جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت بھی چاہتی ہے کہ کاغذ کے شاپنگ بیگز کو رواج دیا جائے۔