Sunday, September 8, 2024

پولو اینڈ سیڈل کلب کوئٹہ میں بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

پولو اینڈ سیڈل کلب کوئٹہ میں بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب
September 21, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) بادشاہوں کا کھیل ۔کھیلوں کا بادشاہ پولو ان دنوں کوئٹہ کے میدانوں کی زینت بنا ہوا ہے بلوچستان پولو ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پولو کو بادشاہوں کا کھیل کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کھیل کے انعقاد بھی شاہانہ انداز سے ہی ہوتے ہیں۔ پولو اینڈ سیڈل کلب کوئٹہ میں بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ ملک بھر سے آئی آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ بنی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ انعقاد کا مقصد امن اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹورنامنٹ کا موٹو بھی پولو فارپیس رکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے دوران نہزہ بازی کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گیند گراونڈ میں پھینک کر افتتاحی میچ سے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

افتتاحی میچ کراچی اور گوجرانوالہ کے درمیان ہوا جسے کراچی نے ساڑھے چار گول کر کے جیت لیا۔ پولو کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کہ شاہی کھیل کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ بلوچستان میں ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئیند ہے

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے صوبے نے کئی نامور پولو کھلاڑی پیدا کئے۔ ٹورنامنٹ چوبیس ستمبر تک جاری رہے گا۔