Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی استدعا مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی استدعا مسترد کر دی
July 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ  پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ نہیں بڑھایا جائیگا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ن لیگ کے سید مشاہد حسین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن پر لمبی لائنیں ہیں ، پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، کسی بھی ووٹر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ ادھر رہنما پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نےکہا کہ پولنگ سست روی کا شکار ہے ،وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔ الیکشن کمیشن نے وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی۔