Saturday, May 4, 2024

پولنگ سٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو ارسال

پولنگ سٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو ارسال
May 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ سٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 85252 پولنگ سٹیشنز اور 2 لاکھ 41 ہزار 1 سو بتیس پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ عام انتخابات 2018 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ اسلام آباد اور پنجاب میں 48610 پولنگ سٹیشنز جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار 26 پولنگ بوتھ ہونگےفاٹا اور خیبر پختونخواہ میں پولنگ سٹیشنز کی تعدادچودہ ہزار پانچ سو بائیس اور پولنگ بوتھ کی تعدا بیالیس ہزار آٹھ سو اکہتر ہے۔ سندھ میں 17627 پولنگ سٹیشنز جبکہ 55822 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ بلوچستان میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد چار ہزار چار سو ترانوے اور گیارہ ہزار چارسو تیرا پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔