Tuesday, April 23, 2024

پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کل چیف الیکشن کمشنرپولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرینگے

پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کل چیف الیکشن کمشنرپولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرینگے
November 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کل چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی پچاس یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انتخابی عملے کو ان انتخابات کے لیے خصوصی تربیت بھی دی گئی،،پولنگ انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے چیف الیکشن کمشنر شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے جس دوران وہ تمام انتخابی عمل ،سہولیات اور انتطامات سمیت عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے انتخابی عملے کے نام اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام انتخابی عملہ اور انتطامیہ حکومت کے بجائے ریاست کے لیے کام کرے اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔